اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون کا مقامی نوجوان سے نکاح، اسلامی نام ’زلیخہ‘ اختیار

پاکستان - 01 جولائی 2025
آشیرہ درہ میں ایک خوشگوار اور پرامن سماجی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ایک امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے مقامی نوجوان ساجد سے نکاح کر لیا۔ خاتون نے اپنا سابقہ نام مینڈی چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور نیا اسلامی نام "زلیخہ" اختیار کیا۔
نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں مقامی افراد، معززین اور بزرگوں نے شرکت کی۔ مقامی کمیونٹی کی جانب سے جوڑے کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کے اس نئے آغاز کو سراہا گیا۔
زلیخہ کی جانب سے نہ صرف مذہب اسلام کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ انہوں نے مقامی ثقافت اور روایات کو بھی دل سے قبول کیا، جسے عوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق نکاح باقاعدہ قانونی ضوابط کے مطابق درج کیا گیا اور دونوں فریقین کی مکمل رضامندی سے عمل میں آیا۔
یہ واقعہ ان مثبت رجحانات کی ایک مثال ہے جن میں غیر ملکی افراد پاکستان کے شمالی علاقوں میں آ کر مقامی رسم و رواج اور مذہب کو اپنا رہے ہیں۔