دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، تحقیقات کا اعلان

news-banner

دنیا - 21 نومبر 2025

بھارتی فضائیہ نے دبئی ایئر شو کے دوران اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس کے حادثے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 اطلاعات کے مطابق فضائی مظاہرے کے دوران یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

 

بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔ تیجس طیارہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کی جانب سے تیار کیا گیا تھا اور اسے 2016 سے بھارتی فضائیہ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

 

 یہ 4.5 جنریشن کا طیارہ ہے اور صلاحیتوں کے حوالے سے پہلے بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔