کاروبار - 21 نومبر 2025
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ‘ 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاکستان - 21 نومبر 2025
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اُٹھی، جبکہ زور دار دھماکے کے باعث فیکٹری کی عمارت اور قریبی گھروں کی چھتیں بھی منہدم ہوگئیں۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک حادثہ ہے، بوائلر پھٹنے سے قریبی رہائشیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ابتدائی رپورٹ
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن میں لیکج کے باعث ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو فیکٹری کے ساتھ موجود گھروں میں رہائش پذیر تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک پور میں چار فیکٹریاں آپس میں منسلک ہو کر کام کر رہی تھیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔
دیکھیں

