کاروبار - 21 نومبر 2025
نزلہ و زکام میں سوپ: وقتی راحت یا واقعی فائدہ مند؟
تازہ ترین - 21 نومبر 2025
سردیوں میں نزلہ زکام کی علامات ظاہر ہونے پر لوگ گرم سوپ پینے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن ماہرین صحت کے مطابق سوپ بیماری کا علاج نہیں ہے بلکہ جسم کو صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گرم سوپ سے نکلنے والی بھاپ عارضی طور پر ناک میں جمی بلغم کو ڈھیلا کرتی ہے، جس سے سانس لینے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
سوپ میں شامل پانی، نمک اور بعض اوقات الیکٹرولائٹس جسم میں ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
چکن سوپ میں پروٹین کے لیے چکن، سوزش کم کرنے والے اجزاء جیسے لہسن اور ادرک، اور وٹامنز کے لیے سبزیاں شامل ہوتی ہیں، جو مدافعتی نظام کی مدد کرتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق چکن سوپ خون کے سفید خلیوں کی حرکت کو سست کر کے گلے کی خراش جیسی تکلیف میں عارضی آرام دیتا ہے۔
تاہم ماہرین واضح کرتے ہیں کہ سوپ جراثیم کو ختم نہیں کر سکتا اور یہ دوائی کی جگہ نہیں لے سکتا، بلکہ بیماری کے دوران جسم کو توانائی اور آرام فراہم کرنے میں مددگار ہے۔
دیکھیں

