آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی بیٹرز ٹاپ 30 سے باہر

news-banner

دنیا - 01 جولائی 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 30 میں شامل نہیں۔

 

بیٹنگ کیٹیگری میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو اب تک ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

 

بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ سعدیہ اقبال بدستور پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ انگلینڈ کی لارین بیل دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ پاکستان کی نشرہ سندھو کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

 

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کا پہلا نمبر بدستور قائم ہے۔