پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فیصل آباد آلودہ ترین قرار

news-banner

تازہ ترین - 27 نومبر 2025

پنجاب کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک برقرار ہے۔

 

 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد 563 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔

 

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں AQI 422 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور 202 AQI کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر رہا۔

 

دوسری جانب محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 389 AQI کے ساتھ صوبے میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جبکہ فیصل آباد کا انڈیکس 359 اور نارووال کا 324 ریکارڈ کیا گیا۔

 

عالمی معیار کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس صحت کے لیے مضر، 201 سے 300 انتہائی نقصان دہ اور 301 سے زائد انڈیکس نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔