اسموگ رواں سال سب سے کم، نومبر کا نیلا آسمان حکومتی پالیسیوں کی کامیابی قرار

news-banner

تازہ ترین - 28 نومبر 2025

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال صوبے میں اسموگ کی سطح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے کم رہی ہے، اور نومبر میں صاف، نیلا آسمان حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ضرور ہے، تاہم فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے انہیں بطور ایندھن استعمال کرنے کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

 

 ای پی اے نے 780 تعمیراتی مقامات پر دھول کم کرنے کیلئے سپرنکلرز نصب کیے ہیں۔

 

وزیر کے مطابق حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی معیار بہتر ہو رہا ہے۔ اسموگ اسکواڈز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں جبکہ فصلیں جلانے والوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کی جدید طریقے سے انسپکشن کی جارہی ہے، جبکہ دوپہر کے اوقات میں شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے معمولی دھواں لا سکتی ہیں۔