تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
پرتھ پچ پر نامناسب تبصرہ؛ عثمان خواجہ ایک اور تنازع میں پھنس گئے
کھیل - 29 نومبر 2025
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ، پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف کے تنازع کے بعد ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے دوران پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر ایسا نامناسب تبصرہ کیا جو اب ان کے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے۔
انہوں نے اُس پچ کے بارے میں ناپسندیدہ الفاظ استعمال کیے جسے آئی سی سی نے ’’ویری گڈ‘‘ قرار دیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ پبلک میں اس قسم کا تبصرہ کرنے کے مجاز نہیں ہیں، اس لیے ان سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔
امکان ہے کہ برسبین ٹیسٹ سے قبل باضابطہ جواب مانگا جائے، اور اگر ضروری سمجھا گیا تو کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو برسبین ٹیسٹ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔
پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیلنے کے بعد کمر درد کی وجہ سے وہ اوپننگ کے لیے دستیاب نہ تھے، جس پر سابق کرکٹرز اور ماہرین نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اس کے باوجود 4 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشیز سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں انہیں برقرار رکھا گیا ہے۔
دیکھیں

