پاکستان - 10 مارچ 2026
بلاول بھٹو زرداری کا عالمی برادری سے مطالبہ: فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری
پاکستان - 29 نومبر 2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم اور ہر معصوم جان کے ضیاع، ہر گھر کے برباد ہونے کے واقعات انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرے زخم ہیں، اور دنیا کو انصاف، اخلاقی جرات اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور فلسطینی عوام کے دیرینہ خوابِ آزادی کے پورا ہونے تک یہ حمایت جاری رہے گی۔
بلاول بھٹو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی صرف جذبات تک محدود نہ رہے بلکہ انصاف اور دیرپا امن میں بدل جائے۔
دیکھیں

