پاکستان - 10 مارچ 2026
دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن 2024 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
دنیا - 01 دسمبر 2025
سٹاک ہوم: سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے 2024 کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدنی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ہتھیار بنانے والی کمپنیوں نے گزشتہ سال اسلحے اور فوجی خدمات کی فروخت سے 5.9 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران اسلحے کی فروخت میں اضافہ ہوا اور مختلف ممالک نے فوجی اخراجات بڑھا دیے، جس سے ہتھیاروں اور ملٹری سروسز کی طلب میں اضافہ ہوا۔
امریکا دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ بیچنے والا ملک ہے، یورپ اور اسرائیل بھی اس دوڑ میں آگے ہیں، جبکہ ایشیا میں اسلحہ کی اہمیت نسبتا کم رہی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 سب سے بڑی اسلحہ ساز اور ملٹری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کل آمدنی 2024 میں 679 ارب ڈالر رہی، جو اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ آمدنی ہے۔
گزشتہ ایک دہائی (2015 تا 2024) کے دوران یہ آمدنی تقریباً 26 فیصد بڑھ چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ 9 کمپنیاں ٹاپ 100 میں شامل ہوئیں۔
دیکھیں

