تھانہ سٹی سی اور کوٹسمابہ پولیس کی کارروائی، دو بدنام منشیات فروش ہلاک

news-banner

پاکستان - 02 دسمبر 2025

تھانہ سٹی سی اور تھانہ کوٹسمابہ پولیس کے درمیان مسلح منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

 

 پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان عرف شانی کھوکھر اور عثمان عرف کاکا آرائیں کے طور پر ہوئی۔

 

ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری قانونی کارروائی کی گئی۔

 

 پولیس کے مطابق یہ ملزمان متعدد منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔ 

 

ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی۔

 

 پولیس نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔