کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

news-banner

کاروبار - 13 مارچ 2026

کراچی پورٹ سے فجیرہ اور خورفکان کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع، تجارتی روابط مضبوط ہوئے۔

 

پاکستان کے معاشی حب کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

محکمہ میری ٹائم کے وزیر جنید انوار چوہدری کے مطابق کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکان کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کر دی گئی ہے، اور پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے۔

 

نئی فیڈر سروس سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شپنگ روابط مزید مضبوط ہوں گے، اور کراچی کی فجیرہ اور خورفکان سے براہِ راست کنٹینر شپنگ کے رابطے کے سبب عالمی نیٹ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔