تازہ ترین - 13 مارچ 2026
نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ - 13 مارچ 2026
پاکستانی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کرگئے۔
ان کے بیٹے شاہکار ہاشمی نے تصدیق کی کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شجاعت ہاشمی کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔
شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک فلم اور ٹیلی ویژن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین کے دل جیتے۔
انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے انہیں خاص شہرت دلائی اور یہ کردار ان کی پہچان بن گیا۔
دیکھیں

