تازہ ترین - 13 مارچ 2026
پی ٹی اے نے موبائل پیکجز کی ماہانہ قیمتیں بڑھانے سے روکا
تازہ ترین - 13 مارچ 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی کہ موبائل پیکجز کی قیمتیں اب ماہانہ نہیں بلکہ سہ ماہی بنیادوں پر بڑھائی جا سکیں۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی اے نے کمپنیوں کو باضابطہ اطلاع دی کہ اب قیمتوں میں اضافہ صرف ہر تین ماہ بعد ممکن ہوگا۔
حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں گزشتہ سال کی قیمت کے حساب سے پیکجز کی قیمت میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دی ہیں تاکہ صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید براں، کمپنیوں کو نئے پیکجز کے اجراء یا موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل پی ٹی اے کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔
پی ٹی اے کے حکام نے کہا کہ 5 جی کے لانچ کے بعد اوسط ریونیو فی صارف میں بہتری اور ملک بھر میں نیٹ ورک کارکردگی و ڈیٹا اسپید میں واضح اضافہ متوقع ہے۔
دیکھیں

