پاکستان - 10 مارچ 2026
فوڈ ایگری ایکسپو 2025: کراچی میں 730 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس، پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافہ
کاروبار - 03 دسمبر 2025
کراچی میں منعقد ہونے والی فوڈ ایگری ایکسپو 2025 میں 730 ملین ڈالر کا ریکارڈ کاروبار ہوا، جسے پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایک اہم ترقی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فوڈ ایگری نمائش میں زرعی ٹیکنالوجی، فروٹ، سبزیاں اور بیوریجز سمیت ہر شعبے میں نمایاں آرڈرز ملے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ نمائش نے پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے بریک تھرو فراہم کیا ہے۔
شہریار تاج، سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ زرعی ٹیکنالوجی کی برآمدات پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گی اور عالمی مارکیٹ میں جدید مصنوعات کی پہچان بڑھے گی۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلا وحید احمد کے مطابق، فروٹ اور سبزیوں کی مد میں 28 ملین ڈالر جبکہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے شامل ہونے سے مجموعی کاروبار 35 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔
نمائش میں کھجور، کنو، آلو، پیاز اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو خاص دلچسپی حاصل ہوئی۔
چیئرمین ایسوسی ایشن اسلم پکھالی نے کہا کہ اگرچہ افغانستان کا بارڈر بند ہے، ریڈ سی اور سوئس کینال کے ذریعے ایکسپورٹ بہتر ہو رہی ہے اور دسمبر سے پیاز کی برآمدات شروع کر دی جائیں گی۔
نمائش نے نہ صرف پاکستان کے زرعی تجارت کے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ عالمی مارکیٹ میں اعتماد بڑھانے اور چھوٹے ایکسپورٹرز کے لیے گلوبل پلیٹ فارم پر جگہ بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔
دیکھیں

