پاکستان - 10 مارچ 2026
پی آئی اے کی نجکاری: بولیوں کے مرحلے کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ طے
کاروبار - 03 دسمبر 2025
اسلام آباد: حکومت نے پی آئی اے کی طویل عرصے سے التوا کا شکار نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے وسط دسمبر میں بولیاں جمع کرانے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ) پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیں گے۔
باخبر حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت کے اس مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔
نجکاری کے لیے بولی جمع کرانے کا مرحلہ 12 سے 15 دسمبر 2025 کے دوران متوقع ہے۔
ظہرانے میں وزیراعظم سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کریں گے اور اس بات کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اہم شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی ایئر لائن کی فروخت کے لیے نمایاں کاروباری گروپس کو ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
دیکھیں

