پاکستان - 10 مارچ 2026
گیارہواں این ایف سی اجلاس آج؛ چاروں صوبوں کی بریفنگز، وفاقی مالی صورتحال اور نئے ایوارڈ کی ٹائم لائن ایجنڈے میں شامل
کاروبار - 04 دسمبر 2025
وفاقی وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس کے لیے باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت نجی شعبے سے نامزد اراکین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کا آغاز وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے وفاق کی مالی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سے ہوگا، جس میں مجموعی معاشی پوزیشن اور مالی چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ایجنڈے کے مطابق ہر صوبے کو اپنی مالی پوزیشن پر دس منٹ کی الگ بریفنگ دینے کا موقع دیا جائے گا، جب کہ آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور نئے این ایف سی ایوارڈ کی ٹائم لائنز بھی اسی نشست میں طے کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں صوبوں کے مؤقف کو مکمل احترام کے ساتھ سنا جائے گا اور وفاق بھی اپنی مالی صورتحال واضح طور پر سامنے رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شرکا "پاکستان فرسٹ" کے جذبے کے تحت گفتگو میں حصہ لیں گے۔
دیکھیں

