پاکستان - 10 مارچ 2026
گیارہواں این ایف سی اجلاس: وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم پر غور و خوض
کاروبار - 04 دسمبر 2025
وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اور وزیر خزانہ پنجاب و بلوچستان بھی شریک ہیں۔
اس اجلاس میں نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایوارڈ سے متعلق سفارشات، ذیلی گروپس کے قیام اور مستقبل کے اجلاسوں کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے کے تحت صوبوں کی بات سنی جائے گی اور وفاق کی مالی صورتحال بھی واضح کی جائے گی۔
واضح رہے کہ موجودہ ساتواں این ایف سی ایوارڈ جولائی 2010 سے نافذ ہے، اور آئین کے مطابق ہر پانچ سال بعد این ایف سی پر نظرثانی ضروری ہے، لیکن 2015 کے بعد شیڈول اجلاس نہیں ہو سکے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس کے دوران کہا کہ سابق فاٹا کا انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے لیکن مالی انضمام ابھی باقی ہے۔
سابق فاٹا کے ضم اضلاع کے لیے این ایف سی کے تحت 1375 ارب روپے بنتے ہیں، جن میں سے وفاق نے صرف 168 ارب روپے فراہم کیے، جبکہ 531.9 ارب روپے بقایا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کا حصہ نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے اور صوبے کے مالی و آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔
دیکھیں

