کھیل - 13 مارچ 2026
گھی: صرف ذائقے کے لیے نہیں، بلکہ صحت کے لیے قدرتی دوا کے طور پر شاندار فوائد
تازہ ترین - 04 دسمبر 2025
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گھی صرف ذائقہ بڑھانے والی چیز نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا بھی ہے، مگر وزن بڑھنے کے خوف سے لوگ اکثر اس سے پرہیز کرتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اعتدال میں استعمال کیا گیا گھی وزن نہیں بڑھاتا بلکہ صحت کے کئی مسائل کا حل بھی ہے۔
بھارتی ماہر صحت ڈاکٹر گایتری دیوی کے مطابق گھی میں وہ قدرتی خصوصیات موجود ہیں جو دماغ، آنکھوں، جوڑوں اور ہاضمے کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔
اس میں وٹامن اے، ڈی، ای، کے اور کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور آئرن جیسے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی میں ایک چمچ گھی ملا کر پینا پورے جسم کے لیے ایک طاقتور شفا بخش ٹانک ثابت ہوتا ہے۔
گھی والے پانی کے فوائد:
- مضبوط ہاضمہ اور صاف آنتیں – پیٹ درد، گیس اور بدہضمی میں کمی لاتا ہے اور کھانے کو جلد ہضم کرتا ہے۔
- تیزابیت اور قبض کا خاتمہ – معدے کو سکون دیتا ہے اور قبض ختم کرتا ہے۔
- جوڑوں کے درد میں راحت – اومیگا 3 اور کنجوگیٹڈ لینولک ایسڈ سوزش کم کرتے ہیں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔
- جلد کی شادابی اور داغ دھبوں میں کمی – جسم سے زہریلے مواد نکالتا ہے اور رنگت نکھرتی ہے۔
- وزن کم کرنے میں مددگار – پیٹ طویل عرصے تک بھرا رہتا ہے، بھوک کم ہوتی ہے اور میٹابولزم بہتر بنتا ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ یہ آسان نسخہ آزمائیں اور دیکھیں کہ قدرت کیسے چھوٹی چیزوں میں بڑے فوائد چھپا دیتی ہے۔
دیکھیں

