انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
گوگل کا اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ: اب کمپنیاں ملازمین کے RCS میسجز تک رسائی حاصل کر سکیں گی
تازہ ترین - 04 دسمبر 2025
گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کے RCS (Rich Communication Services) میسجز تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔
RCS، روایتی ایس ایم ایس کا جدید ورژن ہے، جو تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ پیغامات کی آسان ترسیل ممکن بناتا ہے۔
اس نئے فیچر کے ذریعے کمپنیاں اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر بھیجے اور موصول ہونے والے ملازمین کے پیغامات کی نگرانی کر سکیں گی۔
گوگل کے مطابق، اس اپ ڈیٹ کا مقصد مالکان کو مسلسل، درست اور دستیاب ریکارڈ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ادارے میں ہونے والی کمیونیکیشن پر بہتر نظر رکھ سکیں۔
یہ سہولت کمپنیاں اندرونی تحقیقات، ایچ آر تنازعات یا حساس معلومات کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کر سکیں گی، جس سے بزنس کمیونیکیشن کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہو جائے گی۔
دیکھیں

