انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے دو ماہ میں 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولت
تازہ ترین - 04 دسمبر 2025
گزشتہ دو ماہ کے دوران نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ سے لاکھوں پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں 5 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے ایپ کے ذریعے اپنی شناختی دستاویزات بنوائیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں 2 لاکھ 70 ہزار شناختی کارڈ, 70 ہزار سے زائد فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، 49 ہزار نائیکوپ اور 83 ہزار سے زائد ب فارم شامل ہیں۔
ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور شناختی دستاویزات حاصل کریں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ جدید دور کی ضروریات کے پیش نظر پاک آئی ڈی ایپ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو آن لائن سہولت فراہم کرتی ہے، جہاں صارفین صرف چند کلکس کے ذریعے اپنی درخواست مکمل کر کے دستاویزات دنیا بھر میں اپنی دہلیز پر وصول کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

