سونے کی قیمت میں کمی، ملکی مارکیٹ میں فی تولہ 1700 روپے کمی

news-banner

کاروبار - 04 دسمبر 2025

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں دو روز سے کمی کا رجحان جاری ہے۔

 

 پاکستان میں فی تولہ سونا 1700 روپے کی کمی کے بعد 441,462 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1,457 روپے کم ہو کر 378,482 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,954 روپے ہو گئی ہے۔


عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کے بعد 4,191 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔