پاکستان اور کرغزستان 2 سال میں تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک بڑھانے پر پرعزم

news-banner

کاروبار - 04 دسمبر 2025

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔

 

 اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ بھی کیا۔

 

معاہدوں میں کان کنی، جیوسائنسز، توانائی، سیاحت، تعلیم، ثقافت، کھیل اور یوتھ پروگرام سمیت متعدد شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

 

 پاکستان-کرغزستان بزنس فورم کے ذریعے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی توقع ہے، جس سے 2 سال کے اندر تجارتی حجم 15 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم ہے، جبکہ صدر ژاپاروف نے پاکستان کو قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں اور تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔