سعودی عرب کا پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک اور سال کی توسیع

news-banner

کاروبار - 04 دسمبر 2025

سعودی عرب نے پاکستان کو فراہم کردہ 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی اضافی توسیع کر دی ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اس معاہدے کی مدت میں توسیع کی ہے، جو آج ختم ہونے والی تھی۔

 

 یہ رقم اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔ سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو یہ 3 ارب ڈالرز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔