انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
صرف ایک ہفتے کا سوشل میڈیا بریک ذہنی صحت بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
تازہ ترین - 04 دسمبر 2025
ایک نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لینا بھی ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔
جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق صرف سات دن تک سوشل میڈیا نہ استعمال کرنے سے اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند کے مسائل میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے 18 سے 24 سال کے 295 نوجوانوں کا تین ہفتوں تک جائزہ لیا۔
پہلے دو ہفتوں میں شرکا معمول کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرتے رہے، جبکہ تیسرے ہفتے میں سب نے ایک ہفتے کا بریک لیا۔
نتائج سے پتہ چلا کہ وقفہ لینے والوں میں اینزائٹی 16 فیصد، ڈپریشن تقریباً 25 فیصد جبکہ بے خوابی 14 فیصد کم ہوئی۔
یہ اثرات اُن نوجوانوں میں زیادہ نمایاں تھے جن میں تحقیق کے آغاز پر ڈپریشن کی شدید علامات موجود تھیں۔
دیکھیں

