پاکستان - 10 مارچ 2026
خیبرپختونخوا کی ضم شدہ اضلاع کے لیے کروڑوں ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کا انکشاف
کاروبار - 05 دسمبر 2025
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق، صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالر کا قرض لیا۔
ان میں خیبرپختونخوا اکنامک کوریڈور کے لیے 75 ملین ڈالر اور خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق، ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے خیبرپختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39,028 ملین جاپانی ین کا قرض بھی حاصل کیا گیا، جس کی مالیت اربوں روپے کے برابر بنتی ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، ان منصوبوں کے علاوہ دیگر متعدد ترقیاتی سکیموں کے لیے بھی بڑے پیمانے پر غیر ملکی قرضے لیے گئے، جس سے صوبے کے مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دیکھیں

