فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز، ایئر چیف سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

news-banner

پاکستان - 05 دسمبر 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 وزارت دفاع نے یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، جنہوں نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف رہیں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔

 

قبل ازیں صدر مملکت نے سمری کی منظوری کے ساتھ دونوں افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ "سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان بھرے گا۔"