انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے شوبز اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزاز ملا
تازہ ترین - 05 دسمبر 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ان کی فنکارانہ خدمات اور کمیونٹی کے لیے نمایاں کام کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔
یہ اعزاز برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی انتھک محنت اور لگن کا عملی اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات نہ صرف فنکاروں کے حوصلے بڑھاتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک مثال قائم کرتے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ وہ شوبز اور سماجی بھلائی کے کام کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اس لمحے کو برطانوی پارلیمنٹ کا ایک یادگار دن قرار دیا اور بتایا کہ انہیں یہ اعزاز افضل خان (سی بی ای) ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا۔
دیکھیں

