پاکستان - 10 مارچ 2026
بلال بن ثاقب: پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیشن سے عالمی تعاون کے نئے دروازے کھل رہے ہیں
کاروبار - 05 دسمبر 2025
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ورچوئل ایسٹس کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کے لیے تعاون کے نئے مواقع تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔
دبئی میں منعقدہ بائننس بلاک چین ویک میں دنیا بھر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں بائننس کے بانی سی زیڈ، مائیکل سیلر اور یو اے ای کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلمہ شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے پاکستان کے ورچوئل ایسٹس ریگولیشن سے متعلق وژن، پالیسی اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے ورچوئل ایسٹس کی مضبوط اور مؤثر ریگولیشن معاشی استحکام اور ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
پاکستان دنیا کو ایک مضبوط، قابلِ عمل اور محفوظ کرپٹو ریگولیٹری ماڈل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبل کوائن اور ڈیٹا پوائنٹس سے متعلق تیار کی گئی کیس اسٹڈیز عالمی سطح پر رہنمائی کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔
دبئی اور ابوظہبی جیسے بڑے عالمی فورمز پر پاکستان کی مسلسل اور سرگرم موجودگی نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی مالیاتی مباحثوں میں تقویت دے رہی ہے بلکہ ورچوئل ایسٹس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے نئے راستے بھی ہموار کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی اس فعال شرکت کے نتیجے میں خطے میں ورچوئل فنانس، بلاک چین ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع جنم لے رہے ہیں۔
دیکھیں

