انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
پاکستان میں پہلی بار نجی شعبے کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی ایکسپو کا انعقاد
تازہ ترین - 05 دسمبر 2025
پاکستان میں پہلی بار نجی شعبے کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں جدید بغیر پائلٹ طیارہ جات (UAS) اور کاؤنٹر یو اے ایس ٹیکنالوجیز کی نمائش پیش کی گئی۔
یہ ایونٹ 3 اور 4 دسمبر کو اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے منعقد ہوا۔
وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے منعقدہ اس سیمینار اور نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جہاں پاکستان میں بغیر پائلٹ طیاروں کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاون نظام سے متعلق مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو نے نہ صرف جدید ڈرون ٹیکنالوجیز پیش کیں بلکہ تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس سیمینار نے سرکاری و نجی شعبوں کے ماہرین، انجینئرز اور دیگر شراکت داروں کو باہمی تعاون اور نیٹ ورکنگ کا مؤثر موقع فراہم کیا۔
دیکھیں

