انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کروا دیا
تازہ ترین - 05 دسمبر 2025
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین ایک ہی جگہ مدد حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے بلاگ کے مطابق نیا ہب اکاؤنٹ مسائل کی رپورٹنگ کو آسان بنائے گا اور صارفین کو ان کے سوالات کے جوابات جلدی تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ پہلے مختلف فیچرز اور سیٹنگز بکھری ہوئی تھیں، اب صارفین کو ایک مرکزی ہب سے سہولت فراہم کی جائے۔
یہ نیا ہب iOS اور Android صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ساتھ ہی، میٹا ایک اے آئی سپورٹ اسسٹنٹ بھی متعارف کروا رہی ہے، جسے پہلے فیس بک میں آزمایا جائے گا اور بعد میں دیگر میٹا ایپس میں دستیاب کیا جائے گا۔
میٹا اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کو بھی آسان بنا رہا ہے، تاکہ ایسے صارفین جو اکاؤنٹ حادثاتی طور پر یا ہیک ہونے کی وجہ سے لاک ہو جائیں، وہ آسانی سے اسے دوبارہ حاصل کر سکیں۔
رہنمائی واضح اور صورتحال کے مطابق ہوگی، اور صارفین کو اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مفید نکات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
دیکھیں

