محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے آن لائن پاسپورٹ سروس کا طریقہ کار متعارف کروا دیا

news-banner

تازہ ترین - 05 دسمبر 2025

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 

شہری اب لمبی قطاروں میں لگے بغیر www.onlinemrp.dgip.gov.pk پر جا کر نئی درخواست یا رینیول کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

 

آن لائن طریقہ کار میں شامل ہے:

 

  • موجودہ صارف لاگ ان کر سکتے ہیں، جبکہ نئے صارفین کو رجسٹریشن کرنی ہوگی اور درست معلومات جیسے ای میل اور موبائل نمبر فراہم کرنا ہوں گے۔
  •  
  • رجسٹریشن کے بعد صارف کو ویریفکیشن لنک ای میل کے ذریعے موصول ہوگا، جس پر کلک کر کے عمل مکمل کیا جائے گا۔
  •  
  • کامیاب رجسٹریشن کے بعد لاگ ان کر کے صارف اپنی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ آپشن منتخب کر سکتا ہے۔
  •  
  • پاسپورٹ رینیول کے لیے موجودہ پاسپورٹ کی مدت ایک سال سے کم ہونی چاہیے، اور نام یا پیشہ جیسے اہم ترامیم کے لیے اہل نہیں ہوگا۔
  •  
  • شہری قریبی پاسپورٹ آفس بھی ڈراپ ڈاؤن سے منتخب کر سکتے ہیں تاکہ طویل سفر کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
  •  
  • آن لائن درخواست کے لیے فوٹو اور دستاویزات کی وضاحت بھی کی گئی ہے: تمام فائلیں PNG, JPG یا JPEG میں ہوں اور 1 MB سے زیادہ نہ ہوں۔
  •  

یہ اقدام شہریوں کے لیے پاسپورٹ خدمات کو زیادہ آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔