انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
روس نے اسنیپ چیٹ اور ایپل فیس ٹائم پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین - 05 دسمبر 2025
روس نے اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم پر پابندی عائد کر دی ہے، جو مغربی مواصلاتی پلیٹ فارمز پر جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
یہ اقدام 4 دسمبر 2025 کو کیا گیا، اس سے قبل روس نے گوگل، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق روس کے مواصلاتی ریگولیٹر Roskomnadzor کا کہنا ہے کہ یہ سروسز دہشت گردی، فراڈ اور دیگر جرائم کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
بعض گروہوں نے اسنیپ چیٹ کی غائب ہونے والی میسجز اور خفیہ چیٹس کا فائدہ اٹھا کر رابطہ قائم رکھا، جس کے بعد اسے ملک میں بلاک کر دیا گیا۔
ایپل فیس ٹائم بھی اس لیے بند کیا گیا کیونکہ کچھ غیر منظور شدہ بیرونی مواصلاتی ذرائع روسی سیکیورٹی نگرانی نظام سے ہم آہنگ نہیں تھے۔
یہ پابندیاں روس کی جانب سے مغربی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کنٹرول کے اقدامات کا حصہ ہیں، جو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے جاری ہیں۔
دیکھیں

