پاکستان - 10 مارچ 2026
پاکستان میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی
کاروبار - 05 دسمبر 2025
ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز کم ہو گئیں، جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہے۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، تولہ سونا 1,700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر آگیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونا 1,457 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 4,191 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چاندی کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 85 روپے کی کمی کے بعد 6,000 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 72 روپے کم ہو کر 5,144 روپے پر پہنچ گئی۔
گذشتہ روز تولہ سونا 1,000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر اور 10 گرام سونا 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے پر رہا تھا۔
دیکھیں

