پاکستان - 10 مارچ 2026
لندن کے بعد نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان
کھیل - 05 دسمبر 2025
لندن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو نیو یارک میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔
نیو یارک روڈ شو میں قومی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جو 7 دسمبر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
لندن روڈ شو میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ سابق کھلاڑی بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان اور حارث روف بھی شامل ہوں گے۔
پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث دو نئی ٹیموں کی فروخت کی تیاری تیز ہو گئی ہے، جس میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی سامنے آ رہی ہے۔
روڈ شوز میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا ویژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی اجاگر کرنا ہے اور لارڈز میں یہ تقریب پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے پاس عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو موجود ہے اور دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔
دیکھیں

