اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر، سالانہ پیکیج 20 کروڑ روپے تک

news-banner

دنیا - 02 جولائی 2025

بھارت کے معروف ترین صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ تقرری شیئر ہولڈرز کو پوسٹل بیلٹ نوٹس کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کی گئی۔

 

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اننت امبانی کی سالانہ تنخواہ 10 کروڑ روپے سے 20 کروڑ روپے کے درمیان ہوگی، جس کے ساتھ پرافٹ لنکڈ کمیشن، ایگزیکٹو الاؤنسز اور دیگر مراعات بھی شامل ہوں گی۔

 

ذرائع کے مطابق اننت امبانی کو درج ذیل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی:مکمل فرنشڈ رہائش یا ہاؤس رینٹ الاؤنس‘یوٹیلٹی بلز (گیس، بجلی، پانی) کی ادائیگی‘اہلِ خانہ کے ساتھ سفری اخراجات ‘کمپنی کی فراہم کردہ گاڑیای ‘مواصلاتی سہولیاتؔ‘میڈیکل اخراجات کی واپسی‘ذاتی سیکیورٹی اور اسٹاف سپورٹ

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال اننت، اکاش اور ایشا امبانی کو غیر تنخواہ دار نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے طور پر ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں شامل کیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں صرف 4 لاکھ روپے سٹنگ فیس اور 97 لاکھ روپے بطور کمیشن دیا گیا تھا۔

 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر اننت امبانی اب امبانی خاندان کے پہلے فرد ہوں گے جو ریلائنس میں عملی قیادت سنبھالیں گے۔ وہ کمپنی کے انرجی سیکٹر، بشمول آئل ریفائننگ، آئل ٹو کیمیکل، اور قابلِ تجدید توانائی کے بڑے منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

 

اننت امبانی نے امریکہ کی معروف براؤن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ Jio Platforms، Reliance Retail Ventures اور Reliance Foundation کے بورڈز کا بھی حصہ ہیں، جہاں وہ ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔