گورنر کے پاس حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں، سوات واقعے پر غفلت برداشت نہیں ہوگی‘علی امین گنڈاپور

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پاس ان کی حکومت کو گرانے کا نہ کوئی اختیار ہے اور نہ ہی سیاسی حیثیت۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا تو کسی یونین کونسل کی کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتے۔

 

علی امین گنڈاپور نے سوات واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری جاری ہے، اور جہاں بھی کسی کی غفلت سامنے آئی، وہاں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ادھر سینیٹر عرفان صدیقی نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی جائے گی جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران کا شکار ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر اور وزیراعظم کی ملاقات کو سازش قرار دینا غیر مناسب ہے۔

 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے دائرے میں ایک قانونی اور جمہوری راستہ ہے، اور خود بانی پی ٹی آئی بھی اسی طریقے سے حکومت سے محروم ہوئے تھے۔