جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان - 03 جولائی 2025
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی وزیرستان کے لوئر اور اپر اضلاع میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے دوران نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور اس کے مضافات میں کرفیو کا مقصد سیکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا اور امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر کم از کم 50 میٹر کے فاصلے پر اپنی گاڑی روک دیں۔
اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر میں بھی تمام تحصیلوں میں آج مکمل کرفیو نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر فضل ودود کے مطابق ضلع بھر میں نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔