محققین نے نینو ذرات کے ذریعے کینسر زدہ خلیات کو ہدف بنانے والا نیا علاج تیار کیا

news-banner

تازہ ترین - 25 دسمبر 2025

محققین نے کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید طریقہ کار تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف کینسر زدہ خلیات کو نشانہ بناتا ہے اور صحت مند بافتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

 

آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی MIT یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق، انتہائی چھوٹے دھاتی ذرات جنہیں ’نینو ڈاٹس‘ کہا گیا ہے، کینسر زدہ خلیات کی نشاندہی اور انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 یہ طریقہ کار ٹارگیٹڈ تھراپی کے نئے امکانات کھولتا ہے۔

 

تحقیق فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور صرف تجربہ گاہ میں بنے خلیوں پر آزمایا گیا ہے، نہ کہ انسانوں یا جانوروں پر۔

 

 نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نیا طریقہ کینسر کے خلیات میں موجود کمزوریوں کو مؤثر طریقے سے ہدف بنا سکتا ہے۔

 

ڈاکٹر باؤیوے ژینگ نے بتایا کہ کینسر زدہ خلیے صحت مند خلیوں کے مقابلے میں زیادہ تناؤ میں ہوتے ہیں اور نینو ڈاٹس اس تناؤ کو بڑھا کر خلیے کو اپنی تباہی کے لیے مجبور کر دیتے ہیں۔