دنیا - 25 دسمبر 2025
فارن پالیسی: صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کامیاب، بھارت سفارتی دباؤ میں
دنیا - 25 دسمبر 2025
امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے پس منظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک قرار دیا ہے جبکہ بھارت کو واضح طور پر نقصان اٹھانے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے آغاز کے بعد پاکستان نے واشنگٹن میں ایک خاموش مگر مؤثر اسٹریٹجک کم بیک کیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
پاکستان نے وہ اعتماد اور براہِ راست رسائی حاصل کی جو کئی قریبی امریکی اتحادی بھی حاصل نہ کر سکے۔
فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی عسکری قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل عاصم منیر، اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے اوول آفس میں پاکستان کی قیادت کا استقبال بھی مثبت اشارہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ایک بڑے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری سفارتی کامیابی دی، جس سے خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی آئی۔
پاکستان نے ٹرمپ کی "ٹرانزیکشنل" خارجہ پالیسی کے تحت کرپٹو کرنسی، معدنیات اور تجارتی معاملات پر بھی مؤثر سفارتکاری کی۔
دوسری جانب بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں "لوزر" قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہیں، امریکی قیادت بھارت کی تجارتی پالیسیوں، روس سے تیل کی خریداری اور تجارتی معاہدوں میں تاخیر پر مایوس ہے۔
بھارت پر 50 فیصد ٹیرف برقرار ہیں اور تجارتی معاہدہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
دیکھیں

