دنیا - 25 دسمبر 2025
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
پاکستان - 25 دسمبر 2025
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 24 دسمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جبکہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان اور وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دیکھیں

