دنیا - 25 دسمبر 2025
راولپنڈی: سیلون مالک پر ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
پاکستان - 25 دسمبر 2025
راولپنڈی کے کوہستان انکلیو میں واقع دی مینز روم سیلون میں سیلون مالک عاصم الرحمان پر ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ واقعے کے وقت سیلون میں میڈم مردان اور دیگر دو ملازمین موجود نہیں تھے۔
متاثرہ ملازمہ کے مطابق، سیلون مالک نے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زبردستی زیادتی کی، اس کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے بائیک پر بٹھا کر گھر کے قریب چھوڑ دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔
دیکھیں

