صدر زیلنسکی: یوکرین مشروط طور پر ڈونباس سے فوجی دستے واپس بلانے کے لیے تیار

news-banner

دنیا - 25 دسمبر 2025

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین مشروط طور پر مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس سے اپنے فوجی دستے واپس بلانے کے لیے تیار ہے۔

 

صدر زیلنسکی کے مطابق، اگر روس بھی اپنی افواج واپس بلائے اور اس علاقے کو بین الاقوامی نگرانی میں غیر فوجی زون (ڈیمیلٹرائزڈ زون) قرار دیا جائے تو یوکرین اس اقدام پر غور کر سکتا ہے۔

 

صدر زیلنسکی نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جسے ڈیمیلٹرائزڈ رکھنے پر بھی بات ہو رہی ہے۔

 

 تاہم اس زون کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف بھی اسی طرز کا انتظام ممکن ہے تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

 صدر زیلنسکی کے مطابق کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کو یوکرینی عوام کے ریفرنڈم کے ذریعے منظور کرنا لازمی ہوگا۔