پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے مالی سال کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

 

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,31,243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

آج کے دوران انڈیکس نے ایک موقع پر نئی بلند ترین سطح 1,31,325 پوائنٹس بھی عبور کی، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس 1,29,776 کی کم ترین سطح تک بھی گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,30,344 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور بہتر مالیاتی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔