ریشم اور میرا کی لنگر تقسیم کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں ریشم اور میرا نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کی مناسبت سے حسبِ روایت مستحقین کے لیے لنگر کا اہتمام کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

 

ویڈیوز میں دونوں اداکاراؤں کو عقیدت اور خدمت کے جذبے کے تحت لنگر تقسیم کرتے دیکھا گیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

کچھ صارفین نے لنگر تقسیم کے عمل کو سراہا اور اسے نیکی کا کام قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے اسے ’’دکھاوا‘‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ اگر خدمت خالص نیت سے کی جا رہی ہے تو اسے کیمرے کی آنکھ سے کیوں دکھایا جا رہا ہے؟

 

ایک صارف نے سوال کیا، ’’اگر لنگر بانٹ رہے ہیں تو سادگی سے کریں، کیمرے ساتھ کیوں؟‘‘ جب کہ دیگر نے یہ امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ صرف محرم تک محدود نہ ہو بلکہ باقی مہینوں میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

ریشم اور میرا کی ویڈیوز نے جہاں عوام کی توجہ حاصل کی، وہیں اس بات پر بھی بحث چھیڑ دی کہ خدمت خلق کو دکھانا چاہیے یا خفیہ طور پر انجام دینا بہتر ہے۔