ترک وزیر خارجہ حاکان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے

دنیا - 03 جولائی 2025
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حاکان فدان دورہ پاکستان کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات اور باہمی مشاورت بھی ہوگی۔
دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے دیگر اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔