اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار، خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کے مطابق اس فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد دو ہفتوں کی آگاہی مہم کے بعد کیا جائے گا۔

 

انہوں نے بتایا کہ آگاہی مہم کے بعد موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کا ہیلمٹ نہ پہننا قابلِ جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔