یہ حکومت کسی صورت قابل قبول نہیں، چاہے ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑے‘علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پہنچا دیا

پاکستان - 03 جولائی 2025
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا واضح پیغام قوم تک پہنچایا کہ:"اس حکومت کو کسی صورت قبول نہیں، چاہے ساری زندگی جیل میں ہی کیوں نہ گزارنی پڑے۔"
علیمہ خان نے کہا کہ بات چیت سے متعلق پیغام تحریک انصاف کی قیادت تک پہنچ چکا ہے، اور ان کے کسی بیان سے کسی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو تنہائی میں رکھ کر "مائنس" کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی احتجاج کی کال دی جائے گی، وہ ضرور شرکت کریں گی، لیکن قیادت کا دعویٰ نہیں رکھتیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا:صرف تحریک انصاف کے بیانیے کو میڈیا پر رپورٹ کیا جاتا ہے، دوسری جماعتوں کی بات سامنے نہیں آتی۔
- پی ٹی آئی کا خوف حکومت میں بیٹھے افراد کو ہے، جو خوفزدہ ذہنیت کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔
- ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو دور دراز علاقوں سے عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔
- گزشتہ دو سالوں میں پارٹی کارکنوں کی بڑی حد تک تربیت ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کیسز کبھی کسی جماعت کے خلاف ایک ساتھ نہیں ہوئے، مگر یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔ انہوں نے موجودہ حالات کو ملکی سیاسی تاریخ کا غیر معمولی دور قرار دیا۔