اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام ‘سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 ارکانِ صوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر جمع کرا دیا ہے۔

 

ملک احمد خان جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کیا، جن پر گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی، شور شرابے اور ایوان میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔

 

یاد رہے کہ 27 جون کو پیش آنے والے واقعے کے بعد اسپیکر نے ان 26 ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی، اور اگلے روز 28 جون کو ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

اس اقدام کو پنجاب اسمبلی میں نظم و ضبط اور آئینی عملداری کو برقرار رکھنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔