اسلام آباد ہائیکورٹ کا جولائی و اگست تعطیلات کا شیڈول جاری، چیف جسٹس ڈوگر چھٹیوں میں بھی متحرک

پاکستان - 03 جولائی 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے تعطیلات کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر تعطیلات کے دو ماہ کے دوران بھی چھٹی نہیں کریں گے اور عدالتی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق:جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی پر ہوں گے جبکہ اگست میں دستیاب ہوں گے۔جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان اگست میں رخصت پر ہوں گے جبکہ جولائی میں عدالت میں دستیاب رہیں گے۔جسٹس ارباب محمد طاہر بھی اگست میں ھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، جبکہ یکم سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے۔جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک رخصت پر ہوں گے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی اورپھر 4 سے 22 اگست تک چھٹی پر ہوں گی۔
- جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا شیڈول تاحال زیرِانتظار ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق ضمانت کے کیسز، حبس بے جا، کورٹ فکس اور اہم نوعیت کے کیسز تعطیلات کے دوران بھی سنے جائیں گے، جب کہ سٹے آرڈر اور فوری نوعیت کے دیگر مقدمات بھی مقرر کیے جا سکیں گے۔
اس دوران دائری برانچ کیسز کی فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی تاکہ عدالتی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔